Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے، پاک فوج کا سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ فواد چوہدری

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے اور ہونے بھی نہیں چاہیں اوراپوزیشن 90 دن میں الیکشن کی تیاری کرے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اب ہمیں عدالت کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کاموقع ملے گا، ہماری وکلا ٹیم بھی تیار ہے جو عدالت میں اپنا نقطہ پیش کریں گے، بنیادی نقطہ یہ ہی ہے کہ آرٹیکل 69 کے تحت سپریم کورٹ کو پارلیمان کی رولنگ کو ’جج‘ کرنے کا اختیار نہیں کیونکہ یہ اسپیکر کا صوابدید ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس ضمن میں عدالتوں کے بہت سارے فیصلے موجود ہیں، دوسرا نقطہ یہ ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آرٹیکل 5 کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لیا، تیسری بات یہ ہے کہ اب سیاسی جماعتیں شیر کیوں نہیں بن رہی، جو حکومت الیکشن میں جارہی ہے وہ خوش ہے لیکن اپوزیشن کے چہرے اترے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے انسو آچکے ہیں، حکومت سینہ تان کر میدان میں نکلی ہے، متحدہ اپوزیشن کبھی ایک کونے اور کبھی دوسرے کونے میں سر چھپا رہی ہے، سیاست کے فیصلوں میں عدالتوں میں نہیں ہوتے، سیاست کے فیصلے سڑک اور عوام میں ہوتے ہیں۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا سارے سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، جب کہ سیاسی فیصلے عدالتوں میں کبھی نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ آج قانون کی جیت ہوئی ہے، باہر سے سازش کرنے والوں کو آج منہ کی کھانا پڑی، ہمت اور جرات سے فیصلہ کرنے پر ڈپٹی اسپیکر کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا اختیار لامحدود ہے، اور اسپیکر کی رولنگ، یا فیصلے کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، سیاسی فیصلیعدالتوں میں کبھی نہیں ہوتے، پاک فوج کا سارے سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جانے پر پی ٹی آئی جشن منا رہی ہے، غم تو ہمیں منانا چاہئے کہ ہماری حکومت گئی، لیکن اپوزیشن کے چہرے دیکھنے کے قابل ہیں وہ رو رہے ہیں، آپ تو شیر کے بچے ہیں تو آئیں اور الیکشن لڑیں، سیاسی جماعتیں الیکشن سے نہ بھاگیں سامنا کریں، ملک میں 90 دن میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں، شہباز شریف کو خط لکھیں گے کہ وہ عبوری حکومت کے لیے نام دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button