
جہلم: عظیم لیڈر ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی کا پھندا قبول کر لیا مگر اپنی مٹی سے بے وفائی نہ کی ذوالفقار علی بھٹو دنیا کے مقبول ترین لیڈروں میں سے ایک تھے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی جہلم کے رہنماؤں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 43ویں برسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جو غریب عوام کو بولنے کا شعور دیا وہ آج تک کوئی لیڈر نہ دے سکا ،یہی وجہ ہے کہ آج ہر غریب کے گھر سے بھٹو بھٹو کی صدائیں بلندہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک مضبوط آئین ، جمعہ کی چھٹی ، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا ، اسلامی سر براہی کانفرنس اور کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنا ، شناختی کارڈ کا اجراء وغیرہ ان کے عظیم کار نامے ہیں جس کو پاکستانی قوم صدیوں یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ آمر کے سامنے سر جھکانے کی بجائے پھانسی کا پھندا قبول کیا اور ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے ۔