Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عدم دلچسپی، جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ناقص و غیر معیاری اشیاء کی فروخت عروج پر

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عدم دلچسپی شہر سمیت ضلع بھر میں ناقص و غیر معیاری اشیاء کی فروخت عروج پر، گرمیوں کے پیش نظر غیر معیاری منرل واٹر ومشروبات کی فروخت جاری ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مبینہ طور پر خاموشی اختیار کر لی ، شہر سمیت ضلع بھر میں درجنوں مقامات پرغیر رجسٹرڈ منرل واٹر اور ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ملتے جلتے ناموں سے مشروبات کی فروخت جاری ، شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

تفصیلات کیمطابق شہر سمیت ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں غیرمعیاری منرل واٹر ،مشروبات کی تیاری اورفروخت جاری ہے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ، ناقص و غیر معیاری مشروبات فروخت کرنے والے بااثر افراد نے ماہ رمضان سے قبل ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے مشروبات تیار کرکے فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ناقص و غیر معیاری منرل واٹر اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں پر مقامی طور پر تیار کئے جانے والے مشروبات کی بھرائی شروع کررکھی ہے۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ماہ رمضان میں شہری افطاری کی تقریبات اور گھروں میں افطاری کا اہتمام کرتے وقت مشروبات کھلے عام استعمال کرتے ہیں جسے مد نظر رکھتے ہوئے جعل سازوں نے شہر کے گنجان آباد علاقوں اور دور دراز کے علاقوں میں منی فیکٹریاں قائم کرکے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے ناموں کی تیاری شروع کر رکھی ہے تاکہ ماہ صیام کے دنوں میں مشروبات کی فروخت کرکے راتوں رات کروڑ پتی بنا جا سکے۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں تعینات محکمہ فوڈ کے ذمہ داران کو مقامی طور پر تیار ہونے والے مشروبات اور غیر رجسٹرڈ منرل واٹر فروخت کرنے والے مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button