جہلم پولیس کی ماہ مارچ کی کارکردگی رپورٹ جاری، 622 ملزمان گرفتار، 505 مقدمات درج

جہلم پولیس کی ماہ مارچ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، 622 ملزمان گرفتار، 505 مقدمات درج، گرفتار ملزمان میں 103 اشتہاری، 48 عدالتی مفرور اور 7 ٹارگٹ ایفینڈر بھی شامل ہیں، ملزمان سے 22 لاکھ 88 ہزار 797 روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ماہ مارچ میں پولیس نے منشیات کے 54 مقدمات میں 19 کلو چرس، 4 کلو 680 گرام ہیروئن، 1 کلو 257 گرام آئس اور 320 لیٹر شراب برآمد، اسلحہ کے 32 مقدمات درج کر کے 3 عدد کلاشنکوف، 1 عدد بندوق، 71 عدد پسٹل، 2 عدد ریوالور، 1 عدد آہنی مکا اور 873 راونڈز برآمد کر کے مقدمات درج کئے۔

جہلم پولیس نے ایک مویشی چور گینگ کے 2 ملزمان گرفتار، قمار بازی کے 03 مقدمات درج کر کے گرفتار ملزمان سے داؤ پر لگی کل رقم 68 ہزار 230 روپے نقدی، 12 عدد موبائل فونز، 01 عدد کار، 07 عدد اصیل مرغے اور آلات قمار بازی برآمد کئے۔

پولیس نے پتنگ بازی کے 56 مقدمات درج کر کے 2736 پتنگیں اور 46 ڈوریں برآمد اورآتش بازی کے 15 مقدمات درج کر کے سامان آتش بازی برآمد کئے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کل 3770 چالان جس پر 14 لاکھ 68 ہزار 800 روپے کا جرمانہ کیا گیا جبکہ 5 لائسنس معطل سمیت 9 ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ بذریعہ شکایات سیل 285 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان پر احکامات جاری کیے گئے۔ محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عمل درآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے 132 شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزاء کے احکامات جاری ہوئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button