
جہلم: سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردیں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ، دن کے اوقات میں شہر کے اندر ہو کا عالم شہری گھروں کے اندر چھپ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہرو گردو نواح میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں، گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی شہریوں نے ایئر کنڈیشن، ایئر کولرز کی خریداری تیز کر دی ہے جبکہ ایلیٹ کلاس کے افراد نے ایئر کنڈیشنز کی سروس اور خریداری شروع کررکھی ہے۔
دوسری جانب مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بجلی کے بلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سولر اور بیٹری سے چلنے والے ڈی سی ایئر کولرز کی خریداری شروع کردی ہے تاکہ بچوں کو گرمی کی شدت سے بچایا جا سکے ۔