
جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں مرغی ملے گی اب سونے کے بھاؤ، مرغی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ گئی۔
شہر میں مرغی کا گوشت 385 روپے میں ساڑھے7 سو گرام فروخت ہونے لگا، ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، مہنگائی کے مارے عوام پریشان جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتیں اور وزن پورا کروانے میں مکمل ناکام ہے۔
رمضان المبارک میں بھی انتظامیہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے، انتظامی افسران فوٹو سیشن اور سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوانے میں مگن ہے۔
شہری تنظیموں کے عمائدین نے چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے فرض شناس، ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے تا کہ ماہ صیام میں شہری اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔