جہلم شہر کی سڑکوں پر آوارہ مویشیوں کا راج، دن بھر بھینسیں، بکریاں اور گائیں مٹر گشت کرنے لگیں

جہلم: شہر کی سڑکوں پر آوارہ مویشیوں کا راج، دن بھر بھینسیں، بکریاں، گائیں مٹر گشت کرنے لگیں، ٹریفک کا نظام متاثر جبکہ گزرنے والے راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی اہم سڑکوں پر گوالے اپنے مویشی لیکر سرعام گھومتے پھرتے نظرآتے ہیں، ضلعی انتظامیہ آوارہ مویشیوں اور ان کے مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، ماضی میں متعدد بار زبانی و تحریری طور پر شہریوں کی جانب سے بھینسوں کے انخلاء بارے مطالبات کئے جاچکے ہیں جن کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔

اس سلسلہ میں شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر میں آوارہ مویشیوں کے مٹر گشت کرنے اور جگہ جگہ گوبر کے باعث تعفن پیداہو رہا ہے جس کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بھی لاحق ہو چکا ہے، مویشیوں کی گندگی کیوجہ سے سیوریج کا نظام ناکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ زیر زمین پانی بھی آلودہ ہو رہا ہے اور یہ مویشی شہر میں لگائے گئے قیمتی پھولدار، پھلدار پودے بھی کھاجاتے ہیں جبکہ شہر کی ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مویشیوں کے باڑوں کو شہر سے باہر کھلی جگہوں پرمنتقل کیا جائے تاکہ شہر گندگی سے پاک ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے بچ سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button