Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا

دینہ: رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، ایک ہی دن میں اشیا خورو نوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس منظر عام سے غائب، شہری گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہاں باقی ممالک میں کسی بھی تہوار کی آمد پر تاجروں کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے مختلف پیکجز متعارف کروا دیئے جاتے ہیں لیکن وطن عزیز میں اس کے برعکس تاجر ماہ صیام کی آمد کا شدت سے انتظار کرتے ہیں تا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں 100 گناہ اضافہ کرکے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کیا جاسکے۔

حسب سابق روایت رواں سال بھی د کاندار رحمتوں اور برکتوں کے مہینے میں صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر شام کو فخر سے روزہ افطار کرنے کے لئے مسجدوں کی پہلی صفوں میں موجود دکھائی دیتے ہیں۔

دنیا بھر میں قومی ومذہبی تہوار کے موقع پرتاجر وں کی طرف سے اشیا خورو نوش سمیت دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کر دی جاتی ہے تاکہ لوگ اپنے مذہبی و قومی تہوار آسانی سے منا سکیں لیکن ملک بھر کی طرح جہلم کے تاجروں نے بھی عید اکھٹی کرنا شروع کررکھی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صارفین کو ریلیف دلوانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں ریلیف دلوانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ غریب مزدور دار طبقہ بھی رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں کسی کے آگے ہاتھ پھلانے پر مجبور نہ ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button