
جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرِ نگرانی ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی کچہری کا انعقاد کیا گیا، 2 دنوں میں ضلع بھر کی کھلی کچہری میں سائلین نے پیش ہو کر شکایات درج کروائیں۔
ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے ہدایات دیں کہ ریونیو سروسز کی فراہمی میں کسی قسم کی طوالت اور غفلت برداشت نہیں، کوتاہی کے مرتکب عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنرنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو سمیت تمام تر محکمے ایسی ایس او پیز بنائیں کہ عوامی شکایات کو فوری ازالہ ممکن ہو سکے، نیز عوامی سروسز کی ڈیلیوری کو آسان اور شفاف بنا کر سائلین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام الناس کو سرکاری دفتروں کے غیر ضروری چکروں سے بچا کر ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔ اس لئے تمام متعلقہ افسران کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے فرائض پیشہ وارانہ ذمہ داری سے سر انجام دیں۔