
جہلم: پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جہلم کی طرف سے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
کنٹرول روم انچارج نے ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کو ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس ماہ بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا گیا۔ ایمبولنس کا اوسط رسپانس کا وقت 8 منٹس رہا اور فائر ایمرجنسیز کا اوسط رسپانس ٹائم 12منٹس رہا۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 جہلم کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ 6057 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 958 ایمرجنسی کالز تھیں جن میں 224 ٹریفک ایکسیڈنٹ، 560 میڈیکل ایمرجنسیز، 21 آگ لگنے کے واقعات، 2 بلڈنگ کولیپس کے واقعات، 25 کرائم اور 125 متفرق ایمرجنسیز شامل ہیں جس کے نتیجے میں 925 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
متاثرین میں سے 781 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔