جہلم شہرسمیت ضلع بھر میں 6 رمضان بازار قائم، چینی، سبزی و فروٹ کے سٹالز خالی

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہرسمیت ضلع بھر میں 6 رمضان بازار قائم کر دیئے گئے۔

جہلم شہر میں 2 جبکہ دینہ ، سوہاوہ، پنڈدادنخان اورکھیوڑہ میں ایک ایک رمضان بازار لگایا گیاہے ،جہاں روزمرہ کے استعمال کی اشیاء خوردونوش کے سٹالز سجائے گئے ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے اشیاء خوردونوش کے ساتھ ساتھ گائے اور بکرے کے گوشت کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش پر سبسڈی دیکر عام مارکیٹ سے سستی اشیاء کی دستیابی کو ممکن بنایا گیاہے ، اس وقت مشین محلہ کے رمضان بازار میں چینی کا اسٹال تو قائم ہے لیکن چینی دستیاب نہیں، اسی طرح مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سبزی و فروٹ کے سٹالز بھی خالی پڑے ہیں۔

مارکیٹ کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سبزی و فروٹ پر سبسڈی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے سبزی و فروٹ سٹال میں موجود نہیں۔

رمضان بازار میں خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہر سال رمضان بازاروں میں سہولیات مہیا کرنے کے دعوے تو کرتی ہے لیکن عملی طور پر اس کے نتائج برعکس ہیں جن اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے وہ بھی ناقص و غیر معیاری ہے۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button