ڈی پی او جہلم نے رمضان المبارک کے لئے سیکیورٹی سے متعلق ہدایات جاری کر دیں

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سیکیورٹی سے متعلق پولیس افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔

نماز تراویح کے اوقات میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود رہیں گے۔ تھانوں کی گاڑیاں مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کے گردونواح میں موثر پٹرولنگ کریں گی۔

مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے اور لاوارث سامان اور مشکوک عناصر پر نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی۔

ضلع بھر کی تمام مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں پر پولیس فورس کے جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button