Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں گیس ریفلنگ کا غیر قانونی دھندہ عروج پر، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں

جہلم: شہر اور گردونواح میں گیس ریفلنگ کا غیر قانونی دھندہ عروج پر پہنچ گیا، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں،سول ڈیفنس اور ذمہ دار محکموں کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ، کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں اکثر گیس ایجنسیوں کے مالکان نے گیس ری فلنگ کاغیرقانونی دھند دیدہ دلیری سے شروع کر رکھا ہے اکثر ایجنسی مالکان نے گنجان آباد علاقوں میں گودام قائم کررکھے ھیں جہاں گیس ریفلنگ کا مکروہ دھندہ کیا جاتا ہے۔

بعض گیس ایجنسیوں کے مالکان نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے قریب کارروبار شروع کررکھا ہے جس کیوجہ سے مکینوں اور بچوں کے سروں پر موت کے سائے منڈلا رہے ہیں جس کیوجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا جان لیوا حادثہ بھی پیش آسکتا ہے۔

سول ڈیفنس کے ذمہ داران اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع بھر میں غیر قانونی گیس ریفلنگ کے کارروبار سے منسلک افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button