Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے جتھوں نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے جتھوں نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی دوسرے بین الاضلاعی بھکاری ضلع جہلم کارخ اختیار کرتے ہیں تاکہ زکوٰۃ ، فطرانہ،صدقہ ، خیرات بٹورسکیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کیوجہ سے بین الاضلاعی بھکاریوں نے بھی جہلم کا رخ کرنا شروع کررکھا ہے۔

رات گئے شہر و گردونواح میں چھوٹے چھوٹے معصوم بچے مشین محلہ روڈ،ریلوے روڈ،جی ٹی ایس چوک،چھاونی چوک سمیت ملحقہ مضافات میں بھیک مانگتے نظر آتے ہیں دن کو چھوٹی بچیاں اور بچوں سمیت بڑی عمر کی بھکارنیں مین بازار، ریلوے روڈ،جی ٹی روڈ اور بس اسٹینڈز ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، ضلع کچہری میں بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔

خریداری کے لئے آنے والے صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بازار میں ان بھکاریوں کیوجہ سے شاپنگ کرنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا ہے یہ لوگ گروپوں کی شکل میں بازاروں میں گھوم رہے ہوتے ہیں اگر کسی ایک پر ترس کھا کر پیسے دے دیئے جائیں تو بھکاری گروہ بازار میں چلنا پھرنا مشکل بنا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھکاریوں میں زیادہ تر تعداد نوجوان لڑکیوں،خواتین اور بچوں کی ہوتی ہے۔ان نام نہاد بھکاریوں کی وجہ سے چوری چکاری بھی عام ہو گئیں ہے اور کسی بھی تھانے میں ان بھکاریوں کے اندراج نہ ہونے کی وجہ سے نامعلوم چوروں کو ڈھونڈنا بھی سیکیورٹی اداروں کے لئے ناممکن ہے۔

شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر الرحمٰن سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر سمیت ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں بھکاریوں کے گروہوں کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ شہری بلا خوف و خطر خریداری کر سکیں اور چوری چکاری میں کمی واقع ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button