
پنڈدادنخان: تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان میں سینئر صحافی آصف حیات مرزا کی وفات پر صدر پریس کلب اختر ارائیں کی زیر صدارت تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں تحصیل پریس کلب کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں آصف حیات مرزا کی زندگی اور صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور ان کی صحافتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سینئر صحافی تحصیل صدر الیکٹرانک میڈیا نیئر اعوان نے کہا کہ آصف حیات مرزا ایک اچھے صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی تھے۔
چیئرمین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں آصف حیات مرزا کے خاندان کے ساتھ ہیں آصف حیات مرزا سے میرا تعلق بھائیوں سے بڑھ کر تھا۔
صدر اختر آرائیں نے کہا کہ آصف حیات مرزا صحافت کے ساتھ ساتھ ایک سوشل ورکر بھی تھے وہ ہر دشمن اور دوست کی خوشی اور غمی میں بھرپور شرکت کرتے تھے۔
تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان جنرل سیکرٹری یونس شہباز نے کہا کہ آصف حیات مرزا بابائے صحافت جہلم یوسف ناز کے ہونہار شاگرد تھے جنکی علاقائی مسائل کے حل کے لیے بہت سی کاوشیں ہیںصحافتی معاملات سے ہٹ کر ایک اچھی شخصیت کے مالک تھے اور ان کی برداشت قابل تعریف تھی۔
آصف حیات مرزا کے بھائی محمد اعظم نے بھی تعزیتی اجلاس میں شرکت کی اور اس موقع پر کہا کہ آصف حیات مرزا اکثر آپ تمام دوستوں کا نام لے لے کر ذکر کیا کرتا تھا اور اپنی زندگی کے آخری ایام میں بھی وہ اپنے صحافی بھائیوں کو نہیں بھولا۔
تعزیتی اجلاس سے PPحلقہ پی پی 27کے کارکن رشید اشٹام فروش ملک سعادت محمود اعوان سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر چیئرمین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے آصف حیات مرزا سمیت اس سے قبل وفات پاجانے والے اراکین کے لیے فاتحہ خوانی کرائی اور دعا کروائی گئی کہ اللہ پاک آصف حیات مرزا کے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرمائے ان کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین