خوشی ہے کہ چوہدری فرخ الطاف کے ووٹ سے ہماری جماعت وزیراعظم بنا رہی ہے۔ چوہدری ندیم خادم

جہلم: چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ چوہدری فرخ الطاف کے اپوزیشن میں شمولیت سے پہلے پارٹی نے اعتماد میں لیا تھا، پارٹی کو یقین دلایا تھا کہ کوئی ریکشن نہیں دیں گے۔

سابق ایم پی اے رہنما مسلم لیگ ن ضلع جہلم چوہدری ندیم خادم نے پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ چوہدری فرخ الطاف کے ووٹ سے ہماری جماعت وزیر اعظم بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری مسلم لیگ (ن) کی طرف سے تمام اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے فرخ الطاف کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ابھی پتہ نہیں کہ چوہدری فرخ الطاف کون سی جماعت جوائن کرتے ہیں، قائد میاں نواز شریف اور شہباز شریف کا ہر فیصلہ قابل قبول ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button