کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کے زیراہتمام پھولوں کی نمائش کا انعقاد، پھولوں کی نمائش نے شہریوں کے دل موہ لئے

جہلم کینٹ بورڈ کے زیر اہتمام پھولوں کی نمائش منعقدکروائی گئی ،مختلف پھول سجائے گئے، پھولوں کی دلفریب نمائش نے شہریوں کے دل موہ لئے، اے پی ایس سکول کے بچوں نے چاروں صوبوں کے لباس زیب تن کر کے پروگرام کو چار چاند لگا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق موسم بہار کی آمد پر کینٹ بورڈ میں پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، درجنوں اقسام کے خوبصورت پھول شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، شہریوں کی کثیر تعداد نے پھولوں کی نمائش میں خاصی دلچسپی لی۔

اس موقع پرنمائش کا اہتمام کرنے والے منتظمین میں انعامات تقسیم کیے گئے، فلاور شو میں سکول کے بچوں نے حصہ لیا قومی ترانے اور ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی، بچوں نے سندھ، بلوچستان، کے پی کے، گلگت بلتستان اور پنجاب کے لباس زیب تن کرکے حاضرین کے دل موہ لیے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین شیخ محمد احمدنے کہا کہ کورونا کی وجہ سے 2سال تک نمائش کاانعقاد نہیں ہوسکا، اب صورتحال بہتر ہوئی ہے اس لیے شہریوں کو تفریح کاموقع فراہم کیاگیا ہے، قدرتی پھولوں کی خوبصورتی اور خوشبو نے شہریوں کو اپنے سحر میں جکڑ ے رکھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button