Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دینہ کے نواحی علاقہ پنڈوری میں بیوی نے اپنے خاوند کا گلہ دبا کر قتل کر دیا، ملزمہ گرفتار

دینہ کے نواحی علاقہ میں گھر سے برآمد ہو نے والی لاش کا معمہ حل ، بیوی نے کھانے میں بے ہوشی کی دوا ملا کر خاوند کو پہلے بے ہوش کیا اور بعد میں دوپٹے کی مدد سے گلہ دبا کر قتل کر دیا ، مقتو لہ نے اعتراف جرم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ منگلا کینٹ کی حدود پنڈوری گاؤں میں بلال احمد ولد محمد یعقوب کی نعش اسکے اپنے گھر سے برآمد ہوئی جس پر تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر مقدمہ نمبر 65/22 بجرم 302/34 ت پ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا طاہر رحمٰن حان کے احکامات پر ڈاکٹر انعم فریال ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس میں راجہ زاہد نعیم ڈی ایس پی صدر سرکل، انسپکٹر محمد شریف ایچ آئی یو سٹاف، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے موقعہ کا ملاحظہ کرتے ہوئے تمام شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی۔

پولیس نے حالات و واقعات مشکوک دیکھتے ہوئے مقتول کی بیوی (ث) کو شامل تفتیش کیا جس پر ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتلایا کہ اسکا خاوند اسکی اور بچوں کی ضروریات پوری نہ کرتا تھا جس پر تنگ آ کر اپنے خاوند بلال کو بے ہوشی کی دوا کھانے میں ملا کر کھلائی جس سے وہ بے ہوش ہو گیا پھر اپنے دوپٹہ کی مدد سے بلال کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اندھے قتل کی ملزمہ کی انتہائی قلیل وقت میں گرفتاری اور جرم کا اعتراف کروانے پر ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، ڈی ایس پی صدر سرکل اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد اور بھرپورشاباش دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button