رمضان المبارک؛ جہلم میں ”ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس” کا قیام

جہلم: رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے ”ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس ” کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور ان فئیر پرائس شاپس کے ذریعے 13 معیاری اشیائے خوردونوش عوام کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس ضمن میں ضلع جہلم میں فئیر پرائس شاپس رمضان بازاروں میں قائم کی گئی ہیں اور ان ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس پر 13 اشیائے خوردونوش دستیاب ہیں جن میں آلو 35 روپے فی کلو، پیاز 19 روپے فی کلو، ٹماٹر 27 روپے فی کلو، بھنڈی 78 روپے فی کلو، کدو 28 روپے فی کلو پر فراہم کئے جارہے ہیں۔

کیلا 114 روپے فی کلو، سیب کالا کلو 135 روپے فی کلو، ایرانی کھجور 173 روپے فی کلو، دال چنا 101 روپے فی کلو، بیسن 102 روپے فی کلو، دیسی لیموں 188 روپے فی کلو، امرود 64 روپے فی کلو، لہسن 114 روپے فی کلو پر فراہم کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button