Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

انٹرنیشنل رائٹرزفورم پاکستان کی جانب سے پنڈدادنخان نجی میرج حال میں پروقار تقریب کا انعقاد

پنڈدادنخان: انٹرنیشنل رائٹرزفورم پاکستان کی جانب سے پنڈدادنخان نجی میرج حال میں پروقار تقریب کا انعقاد،ادب سماج انسانیت کے عنوان سے تقریب میں PTIکے مشہور پارٹی نغمہ کے شاعر مظہر نیازی سمیت صحافیوں شاعروں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان سے تعلق رکھنے والے نوجوان آکاش علی مغل نے انٹرنیشنل رائٹرزفورم پاکستان کے زیرِ اہتمام پروگرام ادب سماج انسانیت کے عنوان سے زبردست تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد سے منفرد لہجے کی سماجی شخصیت و معروف اینکر پرسن سیبا اعجاز مرزا ،اینکر پرسن ریحان عباسی ،عبدالجبار شا می ،اینکر پرسن سونیا ملک،مریم حیات جبکہ پنڈدادنخا ن سے ملک ظہیر اعوان ،راجہ نوشروان، محمد سہیل تاجک، محمد مشتاق سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

ادبی تقریب کی صدارت پاکستان کے معروف شاعر محقق نقاد مبصر مظہر نیازی اور بانی وصدر ادارہ شہزاد افق نے کی پنڈدادنخان سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر پروفیسر نیاز عوان ،نواجون شاعرہ اقصیٰ ناصر سمیت دیگر شاعروں نے بھی شرکت کرتے ہوئے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر معروف صحافی سلیمان شہباز ،محمد وسیم وصی ،طاہر ارشاد ،عابد قریشی ،حارث پھپھرہ سمیت دیگر صحافیوں کو بہترین صحافتی خدمات سرانجام دینے پرانٹرنیشنل رائٹرزفورم پاکستان کی جانب ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر آکاش علی مغل سیبا اعجازاور ریحان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان پسماندہ ضرور ہے مگر ادبی و سماجی خدمات کے لحاظ سے بڑا زرخیز ہے،انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب جہلم کے نامور شعراء اور ادیبوں ملکی سطح پر کام کرکے ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

مظہر نیازی اور بانی وصدر ادارہ شہزاد افق ،سیبا اعجاز ،ریحان عباسی سمیت دیگر معززین نے آکاش مغل کو بہترین تقریب منعقد کروانے پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا جبکہ انٹرنیشنل رائٹرزفورم پاکستان بانی وصدر ادارہ کی جانب سے آکاش مغل کو ضلع جہلم کاصدر نامز د کرتے ہوئے ثقافتی چادر پہنائی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button