
سوہاوہ: ادارہ پودا پاکستان اور الیکشن کمیشن جہلم کے اشتراک سے ووٹ ڈالنے کے حوالے سے دوسری آگاہی تقریب گاؤں دئیوال یونین کونسل پھلڑے سیداں ضلع جہلم میں کمیونٹی اکٹیوسٹ ملک جلیل کی حویلی میں منعقد کی گئی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ سہیل یوسف ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر پودا نے بتایا کہ آج کی تقریب کا مقصد آپ کو آپ کے ووٹ کے صحیح طریقہ کار کے بارے میں عملی طور پر آگاہ کرنا ہے، ووٹ ڈالنا ہر پاکستانی عورت کا قانونی و جمہوری حق ہے اور ووٹ کا صحیح استعمال آپ کی ذمہ داری ہے۔
نثینہ خالد نے کہا کہ عورت کے پاس شناختی کارڈ کا ہونا بہت ضروری ہے ادارہ پودا خواتین کو نادرا موبائل وین کے ذریعے گھر کی دہلیز پر یہ سہولت فراہم کر رہا ہے اور عورتوں کی بروقت آسان رجسٹریشن کو یقینی بنا رہا ہے۔
اس موقع پر پودا جگنی تھیٹر گروپ نے حق شناخت کے موضوع پر تھیٹر پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ووٹوں کا فرق مٹانا ہے عورت کو ساتھ ملانا ہے ہاتھوں میں ہاتھ ملانا ہے اداروں کا ساتھ نبھانا ہے۔
کمیونٹی اکٹیوسٹ نے اس آگاہی تقریب کے انعقاد پر پودا ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دیہی عورتوں میں سیاسی شعور اجاگر کیا جس سے آئندہ الیکشن میں خواتین اپنے ووٹ کا درست استعمال کر سکیں گی۔
اس تقریب میں 100 سے زاہد خواتین جن میں کسان، لیڈی ہیلتھ ورکر، ٹیچرز اور یوتھ نے آپنے ووٹ کی مشق کی اور طریقہ کار سیکھا۔ پولنگ بوتھ کے زریعے پودا یوتھ ممبران نے الیکشن آفیسر، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر، پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے خواتین کو ووٹ ڈالنے کے صحیح طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا۔