Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

زرعی ایمرجنسی پروگرام برائے گندم کی پیداوار میں اضافہ کے تحت موضع ڈونگی میں فارمر ڈے گندم کا انعقاد

سوہاوہ: وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام برائے گندم کی پیداوار میں اضافہ کے تحت موضع ڈونگی میں فارمر ڈے گندم کا انعقاد، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع سوہاوہ نے زمینداروں میں گندم کی فصل کی برداشت کے حوالے سے ضرور اقدامات اور امور پرتفصیل سے آگاہ کیا، اس موقع پر زمینداروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام برائے گندم کی پیداوار 2021-22 میں اضافہ کے تحت موضع ڈونگی میں ڈیرہ چوہدری سعیداحمد کے مقام پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سوہاوہ/ پنڈدادنخان ڈاکٹر محمد زاہد کی زیرنگرانی فارمر ڈے گندم کا انعقاد کیاگیا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سوہاوہ نے زمینداران کو گندم کی فصل کی برداشت کے حوالے سے ضروری اقدامات اور امور کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس حوالے سے زمینداران کو گندم کی برداشت کے دوران محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی برداشت کی جائے، بارش کی صورت میں کٹائی روک دیں، بھریاں چھوٹی باندیں اور سٹوں کا رخ اوپرکی طرف رکھیں، کھلواڑے اونچی جگہ لگائیں۔

گندم کے بیج حاصل کرنے اور گھر بیج تیارکرنے کا طریقہ بتایاگیا۔ گندم کے دانوں کو سٹور کرنے والے بار دانے کو اچھی طرح دھوپ میں رکھیں تا کہ اس میں موجود کیڑے وغیرہ تلف ہوجائیں اور دانے سٹور کرنے والے گوداموں اور بھڑولوں کو دھونی دے کر ان سے موجود غلے کے کیڑوں کو تلف کردیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سوہاوہ ڈاکٹر زاہد نے زمینداروں کو کسان کارڈ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا کہ کسان کارڈ کا اجراء کسان کیلئے انتہائی ضروری ہے، اس سلسلہ میں زمینداران کو کسان کارڈ کے اجراء کاطریقہ کار بھی بتایاگیا۔

اس موقع پر کافی زمینداران کے کسان کارڈ جاری کئے گئے۔ فارمر ڈے میں زراعت آفیسرٹیکنیکل سوہاوہ میڈیم تہمینہ تاج نے بھی شرکت کی اور زمینداران کو محکمہ زراعت کی کوششوں اور کام کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا اور زمینداران کو بتایاکہ محکمہ زراعت بروقت اور مشکل میں کسان کے ساتھ کھڑا ہے، اس کے علاوہ سائل سیمپل واٹر سیمپل اوردیگر اسکیموں کے بارے میں بتایا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button