Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

فواد چودھری نے اپنی پارٹی کے رکن اسمبلی اور کزن چودھری فرخ الطاف کو بے شرم کہہ دیا

وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے کزن اور جہلم منتخب پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی چودھری فرخ الطاف کو بے شرم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چودھری فرخ الطاف پی ٹی آئی کے منحرف ارکان میں شامل ہو کر اپوزیشن کا ساتھ دے رہے ہیں اور ان کی سندھ ہاؤس میں دیگر منحرف ارکان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تصویر سامنے آئی ہے۔

مذکورہ تصویر میں چودھری فرخ الطاف کو رمیش کمار کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جو کہ بیٹھے انتہائی انہماک کے ساتھ کسی کی گفتگو سن رہے ہیں۔

چودھری فرخ الطاف کی تصویر ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی جانب سے شیئر کی گئی اور کیپشن دیا گیا کہ وفاقی وزیر فواد چودھری کے کزن چودھری فرخ الطاف بھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔ جس کو وزیر اطلاعت و نشریات فواد چودھری نے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”دو اور بے شرم”۔


یاد رہے کہ چودھری فرخ الطاف، چودھری الطاف حسین کے بیٹے ہیں جنہوں نے 2018 میں پہلی بار تحریک انصاف کے ٹکٹ پر این اے 66 جہلم 1 سے الیکشن جیتا اور قومی اسمبلی میں پہنچے تاہم اب وہ بھی منحرف ارکان میں شامل ہیں اور حکومت مخالف تحریک کا حصہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button