
جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کا رمضان المبارک میں ضلع کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بڑا رمضان پیکج، ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر رمضان پیکج میں تمام اشیاء خوردونوش پر 10 روپے فی کلو جبکہ مٹن اور بیف پر 50 روپے فی کلو سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت 13 آئٹمز عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر ملیں گی۔ ضلع جہلم میں 6 رمضان بازار فنکشنل ہیں۔ رمضان بازاروں کے اوقات کار صبح 9 بجے سے افطار تک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک بابرکت مہینہ ہے اس مہینے میں ہم سب کو نیک نیتی سے رضاکارانہ طور پر کمزور طبقات عوام کو خصوصی ریلیف دینا چاہیے۔ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہو گا، رمضان بازاروں کی میں خود نگرانی کروں گا۔