موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی ضلع جہلم میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز

جہلم: موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا، ہر 2 گھنٹے کے بعد 1 گھنٹہ اعلانیہ جبکہ غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دن اور رات کے وقت بجلی بند کرکے آئیسکو سرکل جہلم کی انتظامیہ نے شہریوں کا سکون غارت کر دیا ہے ۔ بے جا اور غیر ضروری لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو تنگ کرکے رکھ دیا ہے۔

بجلی سے منسلک کام کرنے والے کاریگر، گھروں میں بوڑھے ، بچے مریض عاجز آگئے ہیں جبکہ سکولوں، کالجز میں طلباء و طالبات بجلی بند ہونے سے گرمی میں اف اف کرتے اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دے پاتے اور ٹھنڈا پانی بھی میسر نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

غریب عوام حکومت کو کوستے ہوئے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تا کہ شہری رات کو اپنے گھروں میں سکون کی نیند پوری کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button