جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 منشیات فروش گرفتار

دینہ: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 6 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد وسیم ولد محمد اشرف سکنہ طمعہ عجائب تحصیل دینہ ضلع جہلم کو گرفتار کیا اور 210 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش یعقوب مسیح ولد صادق مسیح سکنہ بوکن تحصیل و ضلع سیالکوٹ کو بحالت نشہ شراب گرفتار کیا اور 10 لیٹر شراب برآمد، عاشق حسین ولد مظہر حسین قوم جٹ سکنہ عید گاہ سعیلہ تحصیل و ضلع جہلم سے 5 لیٹر شراب اور اشتیاق حسین ولد عاشق حسین سکنہ خلاص پور تحصیل و ضلع جہلم سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

تھانہ جلالپورشریف نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش محمد نعیم ولد محمد منشاء سکنہ شیرپور تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 400 گرام چرس اورمبلغ 300 روپے رقم وٹک برآمد اور عمار علی قیصر ولد قیصر محمود سکنہ بھٹو کالونی پنڈی سید پور تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 380گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button