Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین، عوام کیلئے خصوصی ریلیف کا فیصلہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی از سر نو قیمتوں کا تعین اور رمضان المبارک کے حوالے سے عوام کے لیے خصوصی ریلیف کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز سعید احمد سمیت ہول سیلز اور ریٹلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تاجروں کی باہمی مشاورت سے اوپن مارکیٹ میں آٹا 550 روپے، بیف500 روپے کلو، مٹن گوشت 1000 روپے کلو، پرانا چاول کی قیمت 140 روپے فی کلو،نیا چاول 130 روپے کلو، دال چنا موٹی 150 روپے، دال چنا باریک 140 روپے، دال مسور موٹی 200 روپے فی کلو، دال مسور باریک 220 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

دال ماش دھلی ہوئی 260 روپے، مونگ دال دھلی ہوئی 125 روپے فی کلو، چنے سفید باریک 215 روپے، چنے سفید موٹے 225 روپے، بیسن کی قیمت 145 روپے فی کلو اور رمضان بازار میں دس کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے، چینی 80 روپے فی کلو،بیف 450 روپے فی کلو، مٹن 950 روپے فی کلومقرر کی گئی۔

پرانا چاول 130 روپے فی کلو، نیا چاول 120 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 140 روپے فی کلو، دال چنا باریک 130 روپے فی کلو، دال مسور موٹی 190 روپے فی کلو، دال مسور باریک 220 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 250 روپے فی کلو، مونگ دال دھلی ہوئی 115 روپے فی کلو، چنے سفید باریک 210 روپے فی کلو، چنے سفید موٹے 220 روپے فی کلو جبکہ بیسن کی قیمت 135 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ تاجروں کے تعاون سے رمضان بازار کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button