جہلم پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل، شہباز بٹ بلا مقابلہ صدر منتخب

جہلم پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل ، میڈیاون نے ایک بار پھرکلین سوئپ کیا، شہباز بٹ بلا مقابلہ صدر منتخب، صحافیوں کا جشن مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز جہلم پریس کلب کی عمارت میں منعقد ہوئے۔ میڈیاون نے سابق روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 2022-23 کے انتخابات میں ایک بار پھرکلین سوئپ کرلیا، پانچوں نشستوں پر بھرپور کامیابی حاصل کرلی۔ مسلسل چھٹی مرتبہ کامیابی پر میڈیاون کی قیادت نے ایک دوسرے کو مبارک بادیں پیش کیں۔

انتخابات برائے سال 2022-23 کے لیے 8فروری کو امیدواران نے کاغذات جمع کروانے تھے، جو الیکشن شیڈول کے مطابق دن10 بجے سے دن 12 بجے تک کاغذات ِ نامزدگی جمع کروانے تھے، میڈیا ون کے نامزد امیدواران صحافیوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں جہلم پریس کلب ضلع کچہری پہنچے اور پورے پینل کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ مخالف پینل نے مقررہ وقت تک کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے جس پر الیکشن کمیٹی نے باہمی مشاورت کے بعد مزید 2گھنٹے تک کا اضافی وقت دیا۔

الیکشن کمیٹی نے مخالف پینل کی طرف سے کاغذات جمع نہ کروانے پر میڈیا ون کے نامزد امیدواران جن میں محمد شہباز بٹ کو صدر، ملک انجم یوسف کو نائب صدر، سید مستفیض اقبال بخاری کو جنرل سیکرٹری ، مرزا راحیل بیگ کو جائنٹ سیکرٹری، شیخ ذوالفقار علی کاشف کو بلا مقابلہ کامیاب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نو منتخب عہدیداران نے نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button