جہلم میں نیشنل بینک پاکستان کے زیراہتمام کامیاب جوان پروگرام سیمینار کا انعقاد

جہلم: نیشنل بینک پاکستان کے زیر اہتمام کامیاب جوان پروگرام سیمینار کا انعقاد ضلعی کونسل ہال جہلم میں منعقد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید، ریجنل ہیڈ نیشنل بینک فخر زمان، ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفیئر چوہدری واجد حسین، لیبرکونسل، ہیلتھ کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

سیمینار میں کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباء و طالبات کو آگاہی دی گئی اور یہ بات باور کروائی کہ وزیر اعظم عمران خان نوجوانوں کی صلاحیتیوں کے بھرپور استعمال پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ تمام شعبہ ہائے زندگی اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

اس موقع پر مطاہر حیات وٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو خود مختار بنانا ہے۔ کورونا کے سبب بہت سے افراد نوکریوں سے محروم ہو گئے ہیں۔ ہمیں ایسے کاروبار اپنانا ہونگے جہاں ہم نہ صرف اپنا جیب خرچ نکال سکیں بلکہ خاندان کی کفالت بھی کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ سنہری موقعہ ہے کہ نوجوان کامیاب جوان پروگرام کے تحت اپنی سوچ کے مطابق ایک اچھا اور باعزت روزگار بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button