
جہلم: گرمی کے شروع ہوتے ہی جہلم کے عوام کو واپڈا کے بغیر بجلی کے لوڈشیڈنگ شدید جھٹکے، غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروباری گھریلوں خواتین اور طالب علموں کی زندگی اجیرن کر دی۔
انتہائی مہنگی بجلی بھی عوام کی دسترس سے باہر ہو گئی، نئے ڈیموں اور وافر بجلی پیدا کرنے کے دعوے ٹھس ہو گئے۔
جہلم شہر میں غیرا علانیہ بجلی بند ہونے کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے تک ہو گیا، ساری رات باربار بجلی بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو رات جاگ کر گزارنی پڑرہی ہے، سارادن غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، تاجر کاروبار چلانے کے لیے مہنگے ترین پٹرول پر جنریٹر چلانے پر مجبور ہو گئے۔
بجلی کے باربار بند ہونے کی وجہ سے یوپی ایس کی مانگ بڑھ گئی، بیٹری سیل کرنے والوں نے بھی اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو دونوں ہاتھوں لوٹنا شروع کر دیا۔