جہلم: سی ای او ایجوکیشن جہلم محمد معروف چوہدری ،محمد یسین بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ،نور خان اہلکار ،کے مدت ملازمت پوری ہو نے پر ڈسٹر کٹ ایجوکیشن لٹریسی محترمہ میمو نہ انجم نے ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتما م کیا ۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام الہی سے مو منہ ماہرو گوندل نے کیا ۔بار گاہ رسالت ﷺ میں ملک محمد افضل میر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ تقریب کی میزبان محترمہ میمونہ انجم نے نقابت کے فرائض سر انجام دئیے۔
DEO ایلیمنٹری راؤ عبد الکریم، وحید جاوید، صدر ہیڈ ماسٹر ایسو سی ایشن،سابق سی ای او مظہر اقبال شاہ نے تقریب سے خطاب کیا اور ان کے ساتھ گزرے ہو ئے یاد گار لمحوں کا تذکرہ کیا۔
ریٹائرمنٹ پانے والے محمد معروف چوہدری نے خطاب میں کہا کہ جہلم والو ں نے بہت پیار دیا ہے میں ان کی محبتوں کو بھلا نہیں پا ؤں گا۔ جہلم میں ایسے دل لگا ہے کہ سوچ رہا ہوں یہاں رہا ئش اختیار کر لوں میری فیملی کو بھی ضلع جہلم بہت اچھا لگا ہے۔ دوران سروس جو بھی فیصلہ کیا ایما نداری و دیا نتداری اور محکمے کے حق میں کیا۔
محمد یٰسین بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محکمے اور قانون کو مد نظر رکھ کر سروس کی کچھ لو گ مجھے اس لیے ناپسند کر تے تھے کیو نکہ میں ان کو نواز نہیں پا یا ،مگر جہاں جس کا قانونی حق بنتا تھا بن مانگے اس کو دیا اور دلوایا ،کبھی بھی سروس میں اپنے اصولوں پر سمجھو تہ نہیں کیا۔