
جہلم: پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے صدر چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا ہے کہ ہم اپنے قائد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے۔پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن ہر طرح کے سیاسی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ضلع جہلم سے پی ٹی آئی نے کلین سویپ کر کے ثابت کر دیا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کا قلعہ ہے۔
چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ انشاء اللہ میں اور میرے ساتھی اس قلعے کی حفاظت کے لیے تیار ہیں اور آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر فتح حاصل کریں گے۔پاکستان سے کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ ہمارا منشور ہے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔