
جہلم میں خواتین نوسربا زگینگ متحر ک، تین خواتین پر مشتمل نوسرباز گروہ نے خا تون کو ہزاروں کو چونا لگا دیا، نوسرباز گروہ فرار ہو نے میں کامیاب، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نادرہ آفس، بازاروں، دوران سفر اور پبلک مقامات پر جہاں لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے، چوروں کے لئے وہ واردات کی بہترین جگہ ہو تی ہے جہاں وہ بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر یوں کی جیبوں کا صفایا کر تے ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ چوراتنے مہارت اور چالا کی سے جیبوں اور خواتین کے ہینڈ بیگز خالی کر دیتے ہیں کہ کسی کو شک تک نہیں ہو نے دیتے۔
جب تک شہر یوں کو یہ احساس ہوتا ہے کہ نوسرباز ہا تھ کر گئے تب تک بہت دیر ہو چکی ہو تی ہے، ایسا ہی ایک چوری کا واقعہ تھا نہ صدر کے علاقہ میں ہوا، خا تون نادرہ آفس گئی جہاں 3 خواتین پر مشتمل چور گروہ نے خاتون کے پرس سے ہزاروں روپے نکال لیے۔
تھانہ صدر پولیس کو خاتون نے بتا یا کہ میں نادرا آفس جی ٹی روڈ جادہ جہلم آئی، میں لائن میں کھڑی تھی کہ تین نامعلوم عورتوں نے میرے بیگ سے چھوٹا پرس جس میں 81500/- روپے ، شناختی کارڈ، کورونا کارڈ تھے نکال کر چوری کرکے لے گئی ہیں۔
تھا نہ صدرپو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔