
جہلم پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمد شہباز بٹ صدر جہلم پریس کلب منعقد ہوا، اجلاس میں تحصیل پنڈدادنخان کے معروف سینئر صحافی آصف حیات مرزا کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر پرنٹ او رالیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلا س میں تحصیل پنڈدادنخان کے معروف سینئر صحافی مرزا آصف حیات کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیاگیا اورمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس میں مرحوم کے لواحقین کے ساتھ بھرپور تعزیت کا اظہار کیاگیا۔
تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، صدر میڈیا ون مرزاقدیر بیگ نے مرحوم آصف حیات مرزا کی صحافتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرزا آصف حیات محب وطن پاکستانی تھے اورہمیشہ اپنے کیمرے اور قلم کو ضلع جہلم کی ترقی کے لئے استعمال کیا۔
انہوں نے کہاکہ ان کی وفات سے تحصیل پنڈدادنخان میں صحافت کا تابندہ باب بندہوگیاہے، مرحوم کی صحافتی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔