Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

قوم اپنے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ فراز چوہدری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے 27 مارچ کے امر بالمعروف جلسے کے کامیاب انعقاد کو قومی شعور و بیداری کی علامت قرار دیتے ہوئے ضلع بھر سے جلسے میں شریک ہونے اور بہترین انتظامات بروئے کار لانے والے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔

ضلع کچہری میں قائم مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ان کا کہناتھا کہ وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے 27 مارچ کا جلسہ قوم کی امنگوں کا ترجمان تھا ، ضلع بھر سے ہزاروں کھلاڑیوں نے اپنی شرکت سے اندرونی و بیرونی شرپسندوں، فتنہ انگیزوں کو پیغام دیا کہ قوم اپنے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نہایت قلیل وقت میں اتنے بڑے سیاسی اجتماع میں ضلع بھر سے ہزاروں لوگوں کی شرکت نے سیاسی اجتماع میں شرکت کے پرانے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ جھوٹ، مفاد اور سازش کی سیاست کیخلاف پوری ثابت قدمی سے حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ 27 مارچ کے جلسے کے بعد کسی کو وزیراعظم کی عوام میں مقبولیت کے حوالے سے کسی غلط فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button