
جہلم: پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر چوہدری محمد عارف نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب بن کر پنجاب کی ترقی عوام کی خوشحالی کے لئے ایک مرتبہ پھر اپنے سیاسی ویژن کے مطابق کام کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے سابقہ دور میں پنجاب میں ایسے منصوبے متعارف کروائے جس کو دنیا بھر میں زبردست پذیرائی ملی۔
چوہدری محمد عارف نے کہا کہ ق لیگ سسٹم کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہو نے دے گی جمہوریت میں ہی ملک کی بقا مضمر ہے تمام سیاسی رہنماء جمہوری روایات کو اپناتے ہوئے اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
انہوں نے کہاکہ ق لیگ کسی سیاسی جماعت میں ضم نہیں ہو گی ہم اپنی شناخت کو قائم رکھتے ہوئے آئندہ انتخابات میں ق لیگ کے امیدوار اپنے انتخابی نشان پر کھڑے کریں گے۔