Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی نے پنجے گاڑ لئے، کھجور 50 فیصد تک مہنگی ہو گئی

جہلم: رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی نے پنجے گاڑ لئے، افطار، دسترخوان کا لازمی جزو کھجور 50 فیصد تک مہنگی ہو گئی۔

ضلعی ہیڈ کوارٹر میں رمضان المبارک قریب آتے ہی مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ریکارڈ کیاجا رہا ہے جس سے صارفین کے لئے بجٹ بنانا مشکل تر ہو گیا ہے، ماہ مقدس قریب آتے ہی ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز متحرک ہو گئے۔

مارکیٹ میں کریلا110 کی بجائے 130 روپے ،بھنڈی220 روپے کی بجائے250 روپے، مٹر95 روپے کی بجائے 120 روپے، شملہ مرچ 70 روپے کی بجائے 100 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوتی رہی جبکہ دوسری جانب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ناجائز منافع خوروں کو لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کھجور کی قیمت میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا، ایرانی کھجور کی قیمت میں 100 روپے کلو گرام اضافے کے بعد قیمت 300 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے جبکہ مضافاتی کھجور کی قیمت میں190 روپے سے 200 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، سبزیوں، پھلوں، دالوں اور گوشت سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ساتویں آسمان کی بلندیوں کو چھورہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button