
جہلم میں دربار پر آنے والے زائرین پر نامعلوم شخص کی فائرنگ، ایک بچہ جاں بحق، 2 افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ سنگھوئی کے گاؤں نتھوالہ میں دربار پر آنے والے زائرین پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں اڑھائی سالہ بچہ حمدان ظفر ولد ظفر آفتاب جاں بحق جبکہ 33 سالہ ظفر آفتاب ولد محمد خوشحال خان اور 23 سالہ سلمان علی مقصود ساکنائے سنگھوئی شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو اور جاں بحق بچے کی میت کو پرائیویٹ گاڑی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔