
پنڈدادنخان: ضلع جہلم کے تاریخی مقام قلعہ نندنا باغانوالہ میں 25 سالہ لڑکی چشمہ میں ڈوب کر جاں بحق، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش نکال لی۔
تفصیلات کے مطابق 25 سالہ(آ) نامی لڑکی اپنے رشتہ داروں کے ساتھ قلعہ نندنا کی سیر کیلئے آئی ہوئی تھی، قلعہ نندنا باغانوالہ میں واقع چشمہ میں پاؤں پھسل جانے سے لڑکی چشمہ میں گر گئی۔ ریسکیو انتظام نہ ہونے کے باعث لڑکی کو بروقت طبی امداد نہ ملنے سے لڑکی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لڑکی کی لاش کو چشمہ سے نکالا، جاں بحق ہونے والی لڑکی کا تعلق نواحی گاؤں کوٹلی پیراں سے تھا۔ سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی و تاریخی مقام قلعہ نندنا باغانوالہ میں سیفٹی کے انتظامات موثر بنائے جائیں۔