تحریک انصاف مدوکالس کے رہنما ماسٹر چو ہدری محمد اکرم مسلم لیگ (ن) میں شامل

دینہ کے نواحی علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت سابق کو نسلر و تحریک انصاف کے رہنما ماسٹر چوہدری محمد اکرم نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ، مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض سے ملاقات، آئندہ مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ مدوکالس کی معروف سیاسی شخصیت سابق کو نسلر و تحریک انصاف کے رہنما ماسٹر چوہدری محمد اکرم نے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض سے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ماسٹر چو ہدری محمد اکرم کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت چو ہدری سہیل ظفر ، راجہ لیاقت علی ، میاں عتیق ، ملک صداقت کو کو ششیں رنگ لے آئیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے گلے میں ہارڈالا اور مبارکباد دی۔

اس موقع پر راجہ لیاقت علی اور میاں عتیق نے کہا کہ ماسٹر چو ہدری محمد اکرم کی مسلم لیگ (ن) میں شمو لیت ایک خوش آئندہ عمل ہے، انشاء اللہ آنے والے وقت میں بہت سارے لوگ مسلم لیگ (ن) میں شمو لیت اختیار کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button