Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

چوہدری محمد لطیف ٹیپو کی جانب سے مستحق خاندانوں میں رمضان راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع

ڈومیلی: بڑاگواہ کی ڈھوک صلابت کے رہائشی محمدلطیف خان ٹیپو،محمدعمران خان،محمدرفیق خان،محمدشفیق خان،محمدشریف خان نے اپنے والد،والدہ اور بھائی کے ایصال ثواب کیلیے مستحق افراد کیلیے رمضان شریف کے موقع پر راشن تقسیم کرناشروع کردیا۔

پہلے مرحلے میں دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا۔ دوسرے مرحلے میں قریبی دیہاتوں کے مستحقین میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ رمضان شروع ہونے سے دس روز پہلے علاقہ بھرسے مستحق غریب بیوہ خاندانوں کی شناختی کارڈ کی کاپیاں وصول کرکے مکمل طور پر چھان بین کے بعد شارٹ لسٹ میں نام ڈالاجاتا ہے۔

راشن میں گھی، چینی، چنے، چاول، کھجور، آٹا، جام شیریں، سویاں، بیسن شامل ہیں جبکہ راشن کیساتھ ساتھ تمام خاندانوں کو بطور عیدی نقد ایک ہزار روپے دیئے جارہے ہیں، یہ راشن تقسیم کا سلسلہ کئی سالوں سے چلتا آ رہا ہے، اس سال تقریبا 450سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیاجائے گا۔

محمدلطیف خان ٹیپو نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ راشن ہم سب بھائی اپنی طرف سے تقسیم کرتے ہیں، اس میں اور کسی مخیرحضرات کاتعاون موجود نہیں، ہرسال رمضان سے دس دن پہلے تقسیم کیاجاتا ہے اور یہ سلسلہ جب تک ہماری زندگی ہے چلتارہے گا۔میری اپیل بھی ہے باقی مخیرحضرات سے آپ بھی رمضان کے بابرکت مہینے میں اپنے اردگرد لوگوں کی مدد کریں، افطاریاں کرائیں۔

راشن لینے کیلئے آئے لوگوں کا کہناتھا کہ ہم ہرسال یہاں سے راشن لے کرجاتے ہیں، ہماری دعائیں اس پوری فیملی کیساتھ ہے، اللہ پاک لطیف کے خاندان کو لمبی زندگی عطافرمائے اور والدین کو جنت میں اعلی مقام عطافرمائے۔ آمین

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button