Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

حکومت ملازمین سے جھوٹے وعدے کر رہی ہے جو ان کیلئے اب وبال جان بنیں گے۔ حاجی افضل بلوچ

جہلم: آل پاکستان کلاس فور تمام محکمہ جات ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے کہا ہے کہ 4 سال سے موجودہ حکومت ملازمین سے جھوٹے وعدے کر رہی ہے جو ان کے لئے اب وبال جان بنیں گے ، غریب ملازمین کو دھوکے ، فریب اور جھوٹ سے ورغلانے والے اب اپنی نوکریاں پکی کرنے کے لئے اپوزیشن کی منتیں ترلے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین نے جب بھی پارلیمنٹ ہاؤس یا صوبائی اسمبلیوں کے سامنے اپنے جائز مطالبات کے لئے پرامن احتجاج یا دھرنا دیا حکومتی وفود نے انہیں جھوٹی طفل تسلیاں دے کر لوٹا دیا لیکن کسی بھی مطالبے کا کوئی تحریری نوٹیکفیشن جاری نہیں کیا، جس کی سزا اب انہیں مل کر رہے گی ۔

حاجی محمد افضل بلوچ نے کہا کہ سرکاری ملازمین حکومت کے اہم ستون ہوتے ہیں جنہیں ساتھ لیکر چلنا حکومتوں کا کام ہوتا ہے ، لیکن موجودہ حکومت نے ملازمین سے دشمنی کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، ملازمین پر تشدد ، گرفتاریاں اور انہیں ملازمتوں سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دینے سے بھی گریز نہیں کیا، وزراء اب اپنی وزارتیں جاتی دیکھ کر بوکھلا ہٹ کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر نکلتے سورج کے ساتھ موجودہ حکومت اپنی اہمیت کھو رہی ہے اور دن بدن اس کی مقبولیت میں تیزی کے ساتھ کمی واقع ہو رہی ہے ، عوام موجودہ حکمرانوں سے بیزار دکھائی دیتے ہیں ، کارروباری حضرات سے لیکر نوکری پیشہ افراد تک کوئی بھی شخص موجودہ حکومت سے خوش نہیں ، اب حکمرانوں کے حامی اور ووٹرز بھی اس حکومت کی حمایت سے دور ہوتے جا رہے ہیں ، ان کے دلوں میں موجود محبت بھی ختم ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button