
دینہ میں سب سے بڑی کپڑے کی شاپ سٹار سٹو ڈیو کا افتتاح کر دیا گیا ، جہاں لیڈیز ، جینٹس اور بچوں کی ہر قسم کی ورائٹی دستیاب ہے، افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شر کت کی، شہریوں کی طرف سے سٹارسٹوڈیو کے اونر طاہر کیانی اور چو ہدری عمر فاروق کو بہترین اور نئے انداز کے ساتھ ورائٹی متعارف کروانے پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ منگلا روڈ پر سب سے بڑی کپڑے کی شاپ سٹار سٹوڈیو کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شر کت کی جس کا شاندار افتتاح بدست طاہر کیا نی کے والد محترم شاہد راسب کیانی، چو ہدری محمدانوراور جہلم کی معروف کارو باری شخصیت چوہدری محمد عارف نے کیا۔
تقریب میں خان افتخار خان ، سید صابر حسین شاہ ، رانا عارف ، رضوان سیٹھی ، ذوالقرنین شاہ ، قیصر رحمان ، جرار حسین میر ، ذوالفقار کیانی اور دیگر نے شر کت کی۔
اس موقع پر سٹارسٹوڈیو کے اونر طاہر کیانی اور چو ہدری عمر فاروق نے کہا کہ دینہ میں پہلی بار عوام کی امنگوں کے مطابق بہترین ورائٹی مہیا کی جا رہی ہے جس میں ہر قسم کے لیڈیز ، جینٹس اور بچوں کے بہترین کپڑے دستیاب ہو ں گے اور عوام کے لیے 25 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جا رہا ہے ۔