Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

فواد چوہدری کے کزن چوہدری فرخ الطاف بھی منحرف ارکان میں شامل، سندھ ہاؤس پہنچ گئے

تحریک عدم اعتماد؛ پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے کزن اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف بھی سندھ ہاؤس پہنچ گئے۔

سندھ ہاؤس میں اپوزیشن قائدین کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اورشہبازشریف نے شرکت کی۔ چوہدری فرخ الطاف، عامر لیاقت سمیت پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی سندھ ہاؤس پہنچ گئے جس کے بعد اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 22 ہوگئی۔

منحرف ارکان میں رکن قومی اسمبلی میں چوہدری فرخ الطاف بھی شامل ہیں، سندھ ہاؤس میں مجموعی طور پر 196ارکان قومی اسمبلی موجود تھے۔

چوہدری فرخ الطاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 جہلم سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button