Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پی ٹی آئی کے بعد ن لیگ بھی حلقہ پی پی 27 میں دھڑوں میں تقسیم ،اختلافات کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئے

پنڈدادنخان: ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان حلقہ پی پی 27 میں مسلم لیگ (ن) بھی مختلف دھڑوں میں تقسیم، اختلافات کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئے، مہنگائی مکاؤ مارچ میں مختلف دھڑوں نے الگ الگ شرکت کی دھڑے بندی پچھلے 9 ماہ سے جاری، مہنگائی مارچ میں دھڑوں کو بے نقاب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مہنگائی مکاؤمارچ کے جلسے کا انعقاد اسلام آباد کیا گیا جس میں جہلم سمیت تحصیل پنڈدادنخان کے حلقہ پی پی 27 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی ناصر لِلہ کی قیادت میں ریلی جہلم کی طرف روانہ ہوئی جس میں دونوں دھڑوں نے الگ الگ ورکروں کو جمع کیا۔

تیسرے دھڑے نے مہنگائی مکاؤ مارچ سے مکمل لا تعلقی اختیار کی، اس طرح پاکستان تحریک انصاف کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم میں مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔

جہلم میں بلال اظہر کیانی گروپ نے دریائے جہلم پل پر ریلی کے شرکاء کا استقبال کیا جبکہ سالارِ قافلہ مسلم لیگ ن چوہدری ندیم خادم نے جادہ کے مقام پر استقبالیہ کیمپ لگارکھا تھا۔ اگر جہلم کے دونوں دھڑوں کا موازنہ کیا جائے تو گھرمالہ خاندان اعددی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور حسب سابق روایت ندیم خادم نے منفرد انداز میں استقبال کرکے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے دل موہ لئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button