Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آپے سے باہر، دکانداروں کی لوٹ مار جاری

جہلم: سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آپے سے باہر، دکانداروں کی لوٹ مار جاری، غریب اور متوسط طبقے کے افراد بھاؤ پوچھنے تک محدود، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے چپ سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی و غفلت کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہونے سے غریب اور متوسط طبقہ کے افراد صرف بھاؤ پوچھنے تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ناک کے نیچے دکانداروں کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار بلا خوف و خطرجاری ہے۔

اگر کوئی صارف سبزی اور پھل مہنگے داموں فروخت کئے جانے پر احتجاج کرتا ہے تو اسے دکاندار بے عزت کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اور اس دوران عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے مرد وزن میں تمیز بھی بھلادیتے ہیں ، آئے روز سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہونے سے غریب طبقہ کے افراد بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button