جہلم میں شدید سردی، دھند اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث شہری بیمار، سینکڑوں مریض ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے

جہلم: علی الصبح شدید سردی ، دھند اورٹھنڈی ہواؤں کے باعث مردوخواتین، بچے ، بوڑھے ،نوجوان ناک ، گلا، حلق اور بخارمیں مبتلا ہوکر اسپتالوںکا رخ کرنے لگے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت نجی و پرائیویٹ ہسپتالوں میں روزانہ ناک ، گلہ، حلق اور بخار میں مبتلا درجنوں مریض علاج کیلئے آرہے ہیں۔

ڈاکٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سرد موسم اور یخ بستہ ہواؤں سے بچوں کو محفوظ بنانے کے لئے گرم ملبوسات کا استعمال کیا جائے ،نوزائیدہ اور10 سال سے کم عمرکے بچوں کوسردہواؤں میں موٹرسائیکل پر لانے اور لے جانے سے گریزکیاجائے۔ اکثر دیکھاگیا ہے کہ والدین صبح کے اوقات میں بچوں کوموٹرسائیکل پرلاتے اور لے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل پر براہ راست سردہوائیں بچوں کے سر ، سینے اورناک کان پر اثر انداز ہوتی ہیں جس سے بچوں کے شدید بیمار ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں بچوں میں قوت مدافعت کم ہونے کی وجہ سے ایسے بچوں کو فوری نزلہ، انفلوئینزا اور گلے خراب ہونے کی شکایات لاحق ہوتی ہیں ، ڈاکٹرز نے بچوں کو گرم ملبوسات استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button