
جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے لیے قائم ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف،سماجی کارکن فرحت کمال ضیاء سمیت پرائیویٹ سکول مالکان نے شرکت کی۔
اجلاس میں پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے 54 کیسز پیش کیے گئے جن میں سے 4 کو ملتوی کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام سکولوں کا فیس سٹرکچر بھی طلب کر لیا اور کہا کہ کسی بھی سکول کو اضافی فیس طلب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں میں ضرورت مند بچوں کے داخلے کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بہتر تعلیم حاصل کر کے مستقبل میں معاشرے کا مفید شہری بن سکیں۔