Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

گھی، آئل، چینی سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

جہلم: گھی، آئل، چینی سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، سرکاری نرخ پر اشیاء خورونوش ملنا خواب بن کر رہ گیا، شہری پریشان ، گھی اور کوکنگ آئل کی خود ساختہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بری طرح ناکام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گھی ، کوکنگ آئل سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں ، دکانداروں کی جانب سے رمضان کی آمد سے قبل اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق گھی فی کلو 440 روپے جبکہ بڑے بڑے سٹوروں اور دیگر مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کا ملنا شہریوں کے لئے خواب بن کر رہ گیا ہے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خود بازاروں ، مارکیٹوں ، دکانوں کے دورے کرنے کی بجائے اپنے ملازمین کو فرضی وزٹ کروا کر تصویریں وٹس ایپ گروپس میں شیئر کر دیتے ہیں اس طرح پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈنگ ٹپاؤ مال بناؤ پالیسی پر گامزن ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوز مافیا بناسپتی گھی ، کوکنگ آئل سمیت اشیاء خوردونوش کو گوداموں میں سٹاک کر کے آئے روز قیمتیں بڑھا کر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں لیکن گھی اور آئل کی خود ساختہ قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لئے حکومتی اور انتظامیہ کا کہیں کردار نظرنہیں آرہا۔

شہریوں نے حکومت سے ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش سمیت گھی و کوکنگ آئل کی دستیابی کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button