ضلع جہلم میں تحصیل کی سطح پر ویلیج تھیٹر/ پتلی تماشا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ بابر ظہیر

جہلم: محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ہدایت پر ضلع جہلم میں تحصیل کی سطح پر ویلیج تھیٹر/ پتلی تماشا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

بابر ظہیر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ہدایت پر ضلع جہلم میں گرلز ایسوسی ایٹ کالجز میں پتلی تماشا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں 4 اپریل 2022ء جبکہ تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ میں 5 اپریل 2022ء کو تیزی سے بڑھتی آبادی اور اس سے متعلقہ مسائل بارے عوام الناس میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے روایتی تھیٹر پتلی تماشا کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد عوام کو معیاری اور روایتی تفریح کے ساتھ سماجی مسائل کے ادراک کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پتلی تماشا کے روایتی تھیٹر فروغ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے جو کہ مقامی اور ملکی سطح کے موضوعات اور مسائل پر کمیونٹی میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ان مسائل کے حل کے لیے اشتراک کے فروغ کا باعث ہے۔

بابر ظہیر نے بچوں اور خواتین کو ان پتلی تماشا تھیٹر میں شرکت کی بھرپور دعوت دی تا کہ وہ اس معیاری اور تعمیری تفریحی سرگرمی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button